اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بغداد میں متعین ایران کے سفیر ایرج مسجدی سے ملاقات میں عراق کے وزیر صحت جعفر صادق علاوی نے دونوں ملکوں کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کی تازہ ترین صورحال کا جائزہ لیا۔
عراقی وزیر صحت اور ایرانی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کورونا وائرس کے نتائج کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی گزرگاہوں کو دوبارہ کھولنے کے طریقہ کار اور کورونا کے پیش نظر لازمی حفاظتی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
عراق کے وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک کورونا وائرس کے انسداد کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
342/